زمبابوےسےشکست کےبعد پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے سے چھٹے پر نمبر پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 ستمبر 2013
پاکستان کو شکست دینے کے بعد زمبابوے کی ٹیم نویں نمبر پر براجمان ہوگئی۔ فوٹو: فائل/اے ایف پی

پاکستان کو شکست دینے کے بعد زمبابوے کی ٹیم نویں نمبر پر براجمان ہوگئی۔ فوٹو: فائل/اے ایف پی

دبئی: زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے سے چھٹے پر نمبر پر پہنچ گیا۔

زمبابوے نے پندرہ برس بعد پاکستان کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر پیچھے دھکیل دیا۔ قومی ٹیم دو درجے تنزلی کے بعد چوتھی سے چھٹی پوزیشن پر جا پہنچی۔ طویل عرصے تک ٹیسٹ کرکٹ سے محروم رہنے والی زمبابوے ٹیم سیریز سے پہلے عالمی رینکنگ ٹیبل پر موجود ہی نہیں تھی۔ اب 34 ریٹنگ پوائنٹس لے کر نویں نمبر پر آگئی ہے جب کہ بنگلہ دیش دسویں پوزیشن پر ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ پہلے، انگلینڈ دوسرے، انڈیا تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، ویسٹ انڈیز پانچویں اورپاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔ سری لنکن ٹیم ساتویں، نیوزی لینڈ آٹھویں اور پاکستان کو شکست دینے کے بعد زمبابوے نویں نمبر پر براجمان ہوگئی۔

واضح رہے کہ  زمبابوے کرکٹ بورڈ نے 2006 میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سےنام واپس لے لیا تھا اور پانچ سال بعد 2011 میں زمبابوے کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔