وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزراء کے محکمے تبدیل کر دیے

ویب ڈیسک  جمعـء 19 جولائ 2019
صمصام بخاری سے وزیر اطلاعات کا محکمہ لیکر وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کو دیدیا گیا ہے، ذرائع

صمصام بخاری سے وزیر اطلاعات کا محکمہ لیکر وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کو دیدیا گیا ہے، ذرائع

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزراء کے محکمے تبدیل کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزراء کے محکمے تبدیل کر دیے ہیں جس کے بعد صمصام بخاری سے وزیر اطلاعات کا محکمہ لیکر وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کو اطلاعات کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے جب کہ یاسر ہمایوں سے سیاحت کا محکمہ واپس لیکر وزیر نوجوان امور تیمور خان کو سونپ دیا گیا۔ وزیر قانون راجہ بشارت کو بھی سوشل ویلفیئر اور بیت المال کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔