فرنٹیئر کور بلوچستان کے 700 ریکروٹس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ

ویب ڈیسک  جمعـء 19 جولائی 2019
پاک وطن کی سرحدوں اور حرمت کا دفاع ہر حال میں کرنا ہے، سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر ثاقب مرزا فوٹو:فائل

پاک وطن کی سرحدوں اور حرمت کا دفاع ہر حال میں کرنا ہے، سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر ثاقب مرزا فوٹو:فائل

چاغی: فرنٹیئر کور بلوچستان کے 63 ویں بیج کے 700 ریکروٹس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ ہوئی جس میں مقامی عمائدین نے بھی شرکت کی۔

ایف سی دالبندین رائفلز ہیڈکوارٹر میں فرنٹیئر کور بلوچستان کے 63 ویں بیج کے 700 ریکروٹس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈیئر ثاقب مرزا تھے اور مقامی قبائلی عمائدین سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد نے بھی شرکت کی۔ نو تربیت یافتہ ریکروٹس نے مہمان خصوصی اور شرکاء کو مخصوص انداز میں سلامی دی۔

سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر ثاقب مرزا نے ریکروٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک وطن کی سرحدوں اور حرمت کا دفاع ہر حال میں کرنا ہے، فرنٹیئر کور نے بلوچستان میں امن قائم رکھنے کے لیے بیش بہا قربانیاں دیں، ایف سی کے جوانوں کو ہر قسم کی مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا، بلوچستان کا مستقبل جوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔