امیتابھ بچن اوردپیکا پڈوکون سب سے زیادہ پسند کیے جانیوالے افراد میں شامل

ویب ڈیسک  جمعـء 19 جولائی 2019
آن لائن انٹرویو میں 35 ممالک کے تقریباً 37 ہزار افراد نے حصہ لیا  فوٹوفائل

آن لائن انٹرویو میں 35 ممالک کے تقریباً 37 ہزار افراد نے حصہ لیا فوٹوفائل

لندن: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور اداکارہ دپیکا پڈوکون رواں سال سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے افراد کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

برطانوی گلوبل ڈیٹا کمپنی ’’یوگوو‘‘ نے ان افراد کی فہرست جاری کی ہے جنہیں 2019 میں سب سے زیادہ پسند اور سراہا گیا۔ اس ادارے کی جانب سے کیے جانے والے آن لائن انٹرویو میں 35 ممالک کے تقریباً 37 ہزار افراد نے حصہ لیا اوردنیا بھر سے اپنی پسندیدہ شخصیت کے لیے ووٹ کیا۔ اس فہرست میں دنیا بھر میں پسند کیے جانے والے 20 مرد اور 20 خواتین شامل ہیں۔

امیتابھ بچن

فہرست کے مطابق بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن 12 ویں نمبر پر شامل ہیں۔

شاہ رخ خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان فہرست میں 16 ویں نمبر پر براجمان ہیں، لوگوں نے انہیں بھی بے حد پسند کیا ہے۔

سلمان خان

بھارتی فلم انڈسٹری کے سلطان سلمان خان کی مقبولیت شاہ رخ خان کے مقابلے میں تھوڑی سی کم ہے جب ہی تو وہ شاہ رخ خان سے دو نمبر نیچے یعنی اٹھارہویں نمبر پر موجود ہیں۔

دپیکا پڈوکون

دنیا میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خواتین کی فہرست میں بالی ووڈ اداکارہ دپیکاپڈوکون 13 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ایشوریا رائے، سشمیتاسین

اداکارہ ایشوریارائے اور سشمیتا سین بھی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں، ایشوریا سولہویں اور سشمیتا سین سترہویں نمبر پر ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔