فرانس کا پاکستان کو 5 کروڑ یورو قرض فراہمی کا معاہدہ

ویب ڈیسک  جمعـء 19 جولائ 2019
فرانس چترال اور درگئی ہائیڈرو پاور پلانٹس کی بہتری کیلئے مالی معاونت کرے گا  فوٹو:  سوشل میڈیا

فرانس چترال اور درگئی ہائیڈرو پاور پلانٹس کی بہتری کیلئے مالی معاونت کرے گا فوٹو: سوشل میڈیا

 اسلام آباد: چترال اور درگئی ہائیڈرو پاور پلانٹس کی بہتری کے لیے فرانس اور پاکستان میں 5 کروڑ یورو قرض کا معاہدہ طے پا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق معاہدے پرسیکرٹری اکنامک آفیئرز ڈویژن نور محمداور فرانسیسی سفیر نے دستخط کیےجب کہ فرانس کے ترقیاتی ادارہ کے کنٹری ڈائریکٹر نے بھی معاہدے پر دستخط کیے۔

فرانس چترال اور درگئی ہائیڈرو پاور پلانٹس کی بہتری کیلئے مالی معاونت کرے گا۔ اس ضمن میں نرم قرض کی صورت میں پانچ کروڑ یورو جبکہ دو لاکھ یورو کی گرانٹ دی جائے گی، اس رقم سے  چترال اور درگئی ہائیڈرو پاور پلانٹس کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

فرانسیسی مالی معاونت سے درگئی پلانٹ سے پیداوار 20 سے بڑھ کر 22 اور چترال کی پیداوار ایک سے بڑھ کر 5 میگا واٹ ہو جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔