- سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح اجلاس
- قومی ٹیم کی کوچنگ؛ جیسن گلیسپی اہم فیصلہ کرلیا
- پشاور؛ صوبائی وزیر و دیگر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلیے حکومت سے جواب طلب
- سوئی ناردرن کی گیس قیمتوں میں اضافے پر وضاحت
- کراچی؛ اورنج اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
- قادیانی شہری ضمانت کیس؛ علماء سے 2 ہفتے میں تحریری رائے طلب
- سویلین ٹرائلز؛ سپریم کورٹ کی فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت
- ایف بی آر سے کرپشن کے خاتمے کیلیے خفیہ ایجنسی کو ٹاسک دیدیا گیا
- کاکول ٹریننگ کیمپ؛ اعظم خان 2 کلومیٹر ریس میں مشکلات کا شکار
- اسٹاک ایکسچینج؛ 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- بجلی ایک ماہ کیلیے 5روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
- کھلاڑیوں کی ادائیگیوں کا معاملہ؛ بورڈ نے فیکا کے الزامات کو مسترد کردیا
- پی ٹی آئی (پی) کی مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن حکام فوری ہائیکورٹ طلب
- حساس ادارے کے دفترکے گیٹ پرحملہ، پی ٹی آئی کارکنان دوبارہ زیرحراست
- اُم المومنین سیّدہ عائشہؓ کے فضائل و محاسن
- معرکۂ بدر میں نوجوانوں کا کردار
- غزوۂ بدر یوم ُالفرقان
- ملکہ ٔ کاشانۂ نبوتؐ
- آئی پی ایل2024؛ ممبئی انڈینز، سن رائزرز حیدرآباد کے میچ میں ریکارڈز کی برسات
- عورت ہی مجرم کیوں؟
امریکی شہری کا لاپتا پالتو کتے کو ڈھونڈنے پر گھر، پلاٹ اور کارخانہ دینے کا اعلان
ٹکسن: امریکی باشندے نے اپنے گمشدہ پالتو کتے کو تلاش کرنے والے کے لیے بطور انعام ایک گھر دینے کا اعلان کردیا اس کے بعد انعام میں انہوں ںے اپنا ایک پلاٹ اور کارخانہ بھی شامل کرلیا۔
ٹکسن کے رہائشی ایڈی کولنز کے پاس جینی نامی کتا تھا جو اپریل سے لاپتا ہے۔ ’چی ہوا ہوا‘ نسل کا یہ کتا نایاب ہے اور اپنے مالک کو بہت پیارا تھا۔ اس کی تلاش میں ایڈی کولنز نے جانوروں کی پناہ گاہوں، بازاروں اور سارے علاقوں کو چھان مارا لیکن جینی کا اب تک کوئی پتا نہیں چل سکا یہاں تک کہ اس کے پوسٹر بھی لگوائے گئے اور اب جولائی میں بھی اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
ایڈی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایک بیڈروم والا ٹریلر گھر اس شخص کو انعام میں دے گا جو اس کے پالتو کتے کو ڈھونڈ لائے گا۔ اس کے بعد انہوں نے انعام میں اضافہ کردیا اور اب اپنا ورکشاپ اور ایک چھوٹا پلاٹ بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایڈی نے مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ ان کا دل اب بہت دکھی ہوچکا ہے اور وہ ہر روز اپنے کتے کو تلاش کررہے ہیں۔ ایڈی نے بتایا کہ ’ مجھے اپنا کتا جینی ہر حال میں چاہیے، جو کوئی اسے واپس لائے گا میں اس سے کوئی سوال پوچھے بغیر انتہائی دیانت داری سے اپنا گھر، ورکشاپ اور ایک پلاٹ انعام میں دوں گا‘۔
کتے کے اشتہاری پوسٹر پر انہوں نے لکھا ہے،’مجھے کوئی اٹھا کر لے گیا ہے اگر میں آپ کو کہیں نظر آؤں تو سنیں کہ میرے والد میری تلاش میں ہیں، اگر آپ مجھے گھر پہنچادیں گے تو ایک کمرے کا مکان، ورکشاپ اور پلاٹ سب آپ کا ہوجائے گا، میرا نام جینی ہے‘۔
اینڈی نے بتایا کہ جینی کتیا مجھے اہلِ خانہ کی طرح عزیز ہے جس کے سامنے مادی اشیا کی کوئی قیمت نہیں لیکن تمام کوششوں کے باوجود اب تک جینی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔