افغان تجارت کی آڑ میں مضر صحت بھارتی چینی لے جانے کی کوشش ناکام، 258 کنٹینر ضبط

ویب ڈیسک  جمعـء 19 جولائی 2019
172 کنٹینرز سے 4 ہزار 472 میٹرک ٹن مضر صحت بھارتی چینی ضبط کی گئی (فوٹو: فائل)

172 کنٹینرز سے 4 ہزار 472 میٹرک ٹن مضر صحت بھارتی چینی ضبط کی گئی (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: ایف بی آر نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں مضر صحت بھارتی چینی پاکستان لانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 258 کنٹینر ضبط کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر کے کسٹمر ڈیپارٹمنٹ نے مضر صحت بھارتی چینی کے 258 کنٹینر ضبط کرلیے ہیں، ایف بی آر حکام  کا کہنا ہے کہ بھارتی چینی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں لائی جارہی تھی، چینی زائد المیعاد اور بدبودار تھی، بھارتی چینی کو افغانستان کی منڈیوں می لے جایا جارہا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق پکڑے جانے والے کنٹینر میں 172 کا لیبارٹری ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا اور 172 کنٹینرز سے 4 ہزار 472 میٹرک ٹن مضر صحت بھارتی چینی ضبط کی گئی ہے جب کہ 86 کنٹینر کی تحقیقات اور لیبارٹری ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے، ان کنٹینرز میں 2 ہزار 236 میٹرک ٹن چینی موجود ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔