دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے دیانت داری کی مثال قائم کردی

ویب ڈیسک  جمعـء 19 جولائی 2019
پاکستانی ڈرائیور نے ٹیکسی میں بھولنے والے مسافر کے ہزاروں ڈالر واپس لوٹا دیے، فوٹو: اماراتی میڈیا

پاکستانی ڈرائیور نے ٹیکسی میں بھولنے والے مسافر کے ہزاروں ڈالر واپس لوٹا دیے، فوٹو: اماراتی میڈیا

دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے دیانت داری کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کو اس کے گمشدہ ہزاروں ڈالر واپس کردیے جس پر دبئی پولیس نے ڈرائیور کو انعام سے نواز دیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کی ایک فیملی نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور شفافت خان کی گاڑی میں سفر کیا اس دوان فیملی 21 ہزار ڈالر، موبائل فون اور پاسپورٹ گاڑی میں بھول کر روانہ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ڈرائیور نے برطانیہ میں ایمانداری کی مثال قائم کردی

پاکستانی ڈرائیور نے دیانت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے الراشدیہ پولیس اسٹیشن میں پہنچ کر نقدی اور سارا سامان جمع کرادیا، پولیس نے متعلقہ فیملی سے رابطہ کرکے اس تھانے بلایا اور گمشدہ سامان واپس کردیا۔

ڈائریکٹر الراشدیہ پولیس اسٹیشن بریگیڈیئر سعید حماد بن سلیمان المالک نے  اپنے دفتر میں ایک سادہ تقریب منعقد کرکے ٹیکسی ڈرائیور کو  اس کی دیانت داری اعزاز سے نوازا اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنے پر ایک تحفہ بطور ستائش پیش کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔