کاروباری برادری کا پی آئی اے کی نجکاری کے فیصلے کا خیرمقدم

اے ایف پی  ہفتہ 14 ستمبر 2013
اپوزیشن مخالفت کرے گی،نئے سرمائے سے ایئرلائن جلدنفع میں آ جائے گی، تاجر و مبصرین فوٹو: فائل

اپوزیشن مخالفت کرے گی،نئے سرمائے سے ایئرلائن جلدنفع میں آ جائے گی، تاجر و مبصرین فوٹو: فائل

کراچی:  کاروباری برادری نے پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے پی آئی اے کو خسارے سے نکالنے سے 26 فیصد حصص کی نجکاری کے ساتھ مینجمنٹ کنٹرول نجی شعبے کے حوالے کرنے کافیصلہ کیا ہے، ساتھ ہی پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ کو نجکاری قابل عمل بنانے کے لیے خسارے میں کمی لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، گزشتہ سال پی آئی اے کو حکومتی امداد ملنے کے باوجود 32 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔

تجزیہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے کہ نیلامی میں بین الاقوامی پلیئرز بھی شامل ہو سکتے ہیں، یہ ٹرانزیکشن پاکستان کے نجکاری پروگرام کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہوگی۔ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سابق رکن اور چیئرمین عارف حبیب گروپ آف کمپنیز عارف حبیب نے کہا کہ بین الاقوامی خریداری ایئرلائن کو حاصل کرنے میں دلچسپی لے سکتے ہیں۔

اگر سرمایہ کار نے کمپنی میں نیا سرمایہ ڈالا تو ایئرلائن مختصرمدت میں منافع بخش بن سکتی ہے، یہ ایک اچھا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل ثابت ہوگا تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں شامل سیاسی پارٹیاں پی آئی اے کی نجکاری کی سخت مخالفت کریں گی مگر اچھا مالیاتی پیکیج اور ریٹائرمنٹ بینیفٹس اس حوالے سے شکایتیں ختم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں، 18 کروڑ کی بڑی مارکیٹ ہونے کے باعث یہ آفر خریداروں کے لیے پرکشش ثابت ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔