سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے لیے جی پی ایس پائلٹ پراجیکٹ تیار

ارشاد انصاری  اتوار 15 ستمبر 2013
 جی پی ایس کے ذریعے تاجروں و صنعت کاروں کے کاروباری مراکز کا پتا چلا کر انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائےگا۔   فوٹو: فائل

جی پی ایس کے ذریعے تاجروں و صنعت کاروں کے کاروباری مراکز کا پتا چلا کر انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائےگا۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد:  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے لیے گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس)کا پائلٹ پراجیکٹ تیار کر لیا ہے۔

جی پی ایس کے ذریعے تاجروں و صنعت کاروں کے کاروباری مراکز کا پتا چلا کر انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائےگا اور نئے نظام سے متعلق پائلٹ پراجیکٹ کے بارے میں فیلڈ فارمشنز کو آگہی فراہم کرنے کیلیے 16ستمبر کو لارج ٹیکس پیئر یونٹ (ایل ٹی یو) اسلام آباد میں خصوصی ہینڈ آن ورکشاپ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے لیٹر نمبر CCIR/RTO/PS/85 کے تحت چیف کمشنرایل ٹی یواسلام آباد کے علاوہ ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد، راولپنڈی، بہاولپور، ایبٹ آباد اور پشاور کو تحریری طور پر بتایا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے نافذ کردہ سسٹم کریسٹ اور نئے تیار کیے جانے والے گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) کے ذریعے سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے نظام کے بارے میں پیر کی صبح ساڑھے 10 بجے ایل ٹی یو اسلام آباد میں ورکشاپ منعقد ہوگی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔