یورو ٹی ٹوئنٹی؛آئیکون پلیئر شاہد آفریدی و دیگر ایکشن میں ہوں گے

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 20 جولائی 2019
یورو ٹی ٹوئنٹی،بابر، عامر،آفریدی، فخر، شاہین، حسن علی و دیگر ایکشن میں ہوں گے

یورو ٹی ٹوئنٹی،بابر، عامر،آفریدی، فخر، شاہین، حسن علی و دیگر ایکشن میں ہوں گے

 لاہور: یورو ٹی ٹوئنٹی لیگ میں بابر اعظم اور محمد عامر ایون مورگن کی ٹیم ڈبلن چیفس کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے۔

جمعے کو لندن میں ہونے والے ڈرافٹ میں تینوں کرکٹرز کو اس فرنچائز کے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا، آئیکون پلیئر شاہد آفریدی اور محمد نواز بلفاسٹ ٹائٹنز ٹیم میں شامل ہیں،ان کے ساتھ جے پال ڈومینی،لیوک رائٹ اور کولن انگرام جیسے بڑے نام بھی موجود ہوں گے، فخرزمان، شاہین شاہ آفریدی اور انور علی کو روٹرڈیم رینیوز نے منتخب کیا، ان کے ساتھ ٹیم میں راشد خان اور لیوک رونکی بھی شامل ہوں گے، حسن علی اور احمد شہزاد ایمسٹرڈیم نائٹس کا حصہ بنے، شین واٹسن، عمران طاہر اور بین کٹنگ کی خدمات بھی اسی ٹیم کو حاصل ہیں۔

عثمان شنواری گلاسگو جائنٹس کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے، ان کے ساتھ برینڈن میک کولم، ڈیل اسٹین، روی بوپارا، ہینرچ کلاسن اور موئسز ہینرکس بھی فرنچائز کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے، آئر لینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ہالینڈ کے شہروں میں شیڈول یورو ٹی ٹوئنٹی لیگ کا آغاز 30اگست کو ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔