ترک خاتون سیاح موٹر سائیکل پر براستہ ایران پاکستان پہنچ گئیں

نامہ نگار  ہفتہ 20 جولائ 2019
ترک خاتون سیاح پا کستان سے اپنے اگلے سفر پر انڈیا اور نیپال جائیں گی۔ فوٹو : انٹر نیٹ

ترک خاتون سیاح پا کستان سے اپنے اگلے سفر پر انڈیا اور نیپال جائیں گی۔ فوٹو : انٹر نیٹ

لالہ موسیٰ:  ترک خاتون سیاح موٹر سائیکل پر ایران سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچ گئی خاتون کا گجرات پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

ترک خاتون سیاح لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ گجرات پہنچیں جس کانیشن ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل اور کراس روٹ کی جانب سے مراڑیاں میں شاندار استقبال کیا گیا، ترکش خاتون اوزبے ایسل( asil ozbay) استنبول کی یونیورسٹی میں ٹیچر کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

وہ ہر سال موسم گرما کی چھٹیوں میں مختلف ممالک کا سفر کرتی ہے جس کا مقصد ان ممالک میں بسنے والے افراد کے طرزِ زندگی کو دیکھنا ہے، اوزبے ایسل کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسا پیار کسی ملک سے نہیں ملا، یہاں کے لوگ بہت ملنسار ہیں۔یہاں کا ماحول بہت اچھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی موقع ملا تو پاکستان کا سفر ضرور کروں گی، پاکستان کے عمدہ اور لذیذ کھانوں کا اپنا ہی مزہ ہے، ترک خاتون سیاح پا کستان سے اپنے اگلے سفر پر انڈیا اور نیپال جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔