میرے خلاف برطانوی اخبار میں خبر چھپواکر پاکستان کو بدنام کیا گیا، شہباز شریف

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 جولائی 2019
شہباز شریف رمضان شوگر مل کیس میں احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے فوٹو:فائل

شہباز شریف رمضان شوگر مل کیس میں احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے فوٹو:فائل

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کے خلاف برطانوی اخبار میں خبر چھپواکر پاکستان کو بدنام کیا گیا۔

سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف رمضان شوگر مل کیس میں احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

نیب ٹیم نے کیس میں گرفتار حمزہ شہباز کو پیش نہیں کیا اور عدالت کو بتایا کہ حمزہ اس کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور ان سے ناجائز اثاثہ جات کیس میں تحقیقات کی جا رہی ہیں، اس لیے انہیں پیش نہیں کیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف اوران کے خاندان کے 150 بینک اکاؤنٹس منجمد

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میرے خلاف زلزلہ زدگان کے پیسے کھانے کی خبر برطانوی اخبار میں چھپوائی گئی، خدانخواستہ اگر میرے خلاف آدھے دھیلے کی کرپشن ہوتی تب بھی ڈیلی میل میں خبر چھپوانے کی کیا ضرورت تھی، اس طرح سے پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کیا گیا، اگر اس کیس میں حقیقت تھی تو پاکستانی میڈیا کے سامنے لیکر آتے غیر ملکی اخبار میں خبر چھپوانے کی کیا ضرورت تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔