جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 جولائی 2019
زخمیوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار جاں بحق تین زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان کے تحصیل سراروغہ کے علاقے کرکنڑے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جب کہ تحصیل سراروغہ ہی کے علاقے شنکئی میں راکٹ حملے سے مقامی نوجوان کامران زخمی ہوا ہے، زخمیوں کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔