ایئرپورٹس پر سامان کی ریپنگ کا ٹھیکہ ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف کی کمپنی کو مل گیا

نمائندہ خصوصی  ہفتہ 20 جولائ 2019
ایئرکیرو کمپنی مسافروں سے فی بیگ 50 روپے وصول کرے گی، نوٹیفکیشن۔  . فوٹو : فائل

ایئرکیرو کمپنی مسافروں سے فی بیگ 50 روپے وصول کرے گی، نوٹیفکیشن۔ . فوٹو : فائل

لاہور: ملک کے تمام ائیرپورٹس پر پلاسٹک ریپنگ کا ٹھیکہ ائیر کیرو کمپنی کو دے دیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی  نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر مسافروں کے سامان کی پلاسٹک ریپنگ لازمی قرار دے دی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

لازمی پلاسٹک ریپنگ کا ٹھیکہ ائیر مارشل (ر) شاہد لطیف کی کمپنی ایئرکیرو کو دیا گیا ہے، اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ایئرکیرو کمپنی مسافروں سے فی بیگ 50 روپے وصول کرے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔