ہمارے سب رہنماؤں کوگرفتار کرلیں مگر عوام کو سستا آٹا فراہم کریں، احسن اقبال

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 جولائی 2019
جتنی مرضی سختی اورگرفتاریاں کریں اس  سلیکٹڈوزیراعظم سےحکومت نہیں چلنےوالی، احسن اقبال، فوٹو: فائل

جتنی مرضی سختی اورگرفتاریاں کریں اس سلیکٹڈوزیراعظم سےحکومت نہیں چلنےوالی، احسن اقبال، فوٹو: فائل

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے سب رہنماؤں کوپکڑ لیں لیکن عوام پر رحم کریں انہیں سستا آٹا گیس اوربجلی فراہم کریں۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اجلاس میں شاہدخاقان عباسی کی گرفتاری کو حکومتی انتقام قراردیا گیا ہے، تمہاری دھمکیوں سے ہم دبنے اور رکنے والے نہیں ہیں، جتنی مرضی سختی کریں، اورجتنی مرضی گرفتاریاں کریں اس  سلیکٹڈ وزیراعظم سےحکومت نہیں چلنےوالی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ فرانزک رپورٹ کے مطابق جج ارشد ملک کی ویڈیو بالکل سچی ہےاب چیف جسٹس فوری نوٹس لے کر نوازشریف کو رہاکرائیں، حکومت (ن) لیگی ورکروں کے خلاف جھوٹےمقدمے بنارہی ہے لیکن حکومتی کردارکشی کے باوجود ن لیگ کاووٹ بینک محفوظ ہے۔

(ن) لیگی رہنما نے کہا کہ اس سال میں حکومت نے ایک اینٹ نہیں لگائی اورملک کی گردن پرسات ہزارارب کے قرضےچڑھادیئے، ہمارے سب رہنماؤں کوپکڑلیں لیکن عوام پررحم کریں انہیں سستاآٹاگیس اوربجلی فراہم کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔