بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، حوالدار شہید اور 4 شہری زخمی

 اتوار 21 جولائی 2019
بھارتی فوج کی گولہ باری سے خاتون اور 2 بچیوں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے (فوٹو: انٹرنیٹ)

بھارتی فوج کی گولہ باری سے خاتون اور 2 بچیوں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے (فوٹو: انٹرنیٹ)

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار مںظور عباسی شہید جب کہ خاتون اور دو بچیوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے علاقوں بٹل، ستوال، کھنجر، نکیال، جندروٹ سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری کی ہے، بھارتی فوج نے شہری آبادی پر مارٹر گولے اور راکٹ فائر کیے جس کے باعث حوالدار منظور عباسی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی گولہ باری سے خاتون اور 2 بچیوں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے جواب میں پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کئی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔