انڈونیشیا میں مس ورلڈ کے جواب میں مسلمان خواتین کا ’مقابلہ حسن‘ کرانیکا اعلان

اے ایف پی  اتوار 15 ستمبر 2013
حتمی مرحلے میں پہنچنے والی ایران، ملائشیا، برونائی، بنگلہ دیش، نائیجریا اور انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی شرکا اسلامی فیشن پریڈ کریں گی۔ فوٹو : فائل

حتمی مرحلے میں پہنچنے والی ایران، ملائشیا، برونائی، بنگلہ دیش، نائیجریا اور انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی شرکا اسلامی فیشن پریڈ کریں گی۔ فوٹو : فائل

جکارتہ:  انڈونیشیا میں مس ورلڈ کے لیے مقابلہ حسن کے مقابلے میں ’اسلام کا مس ورلڈ کوجواب، متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے، مقابلے کا انعقاد بدھ کوکیا جائے گا۔

مقابلے کی محرک ایکا شانتی کا کہنا ہے کہ اسلامی دنیاکا بھی مقابلہ حسن ہوگا مگراس کی شرائط مس ورلڈ مقابلے سے مختلف ہونگی،یہ دیکھا جائے گا کہ کوئی کتنا نیک ہے،مثبت رول ماڈل ہے اور موجودہ ترقی یافتہ معاشرے میں اپنی روحانیت کے حوالے سے کیسے توازن برقرار رکھتا ہے۔ مقابلے کے لیے آن لائن 500 میں سے20 خواتین کا انتخاب کیا جائے گا، شرکا قرآن پاک کی تلاوت کریں گی اوراپنی کہانیاں بتائیں گی کہ وہ کیسے دوپٹہ اوڑھنے لگیں۔

حتمی مرحلے میں پہنچنے والی ایران، ملائشیا،برونائی،بنگلہ دیش،نائیجریا اور انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی شرکا اسلامی فیشن پریڈ کریں گی جس سے نوجوان مسلمان خواتین کومعلوم ہوگا کہ ہمیں عریاں ہونے کی ضرورت نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہزاروں خواتین دوپٹے اوڑھے مختلف ممالک سے آنے والی شرکا کا استقبال کریں گی۔ یادرہے انڈونیشیا میں مقابلہ حسن ہو رہا ہے جس کے خلاف بڑے پیمانے پراحتجاجی مظاہرے کیے گئے تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔