- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
ایران نے برطانوی جہاز کو قبضے میں لینے کی ویڈیو جاری کردی
تہران: ایران نے برطانوی بحری جہاز ’دی سٹینا امپیرو‘ کو تحویل میں لیے جانے کی کارروائی کی مکمل ویڈیو جاری کردی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے برطانوی آئل ٹینکر پر پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کے قبضے کی کارروائی کی ویڈیو جاری کردی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 4 کشتیوں نے آئل ٹینکر کو چاروں طرف سے حصار میں لے رکھا ہے اور ایک ملٹری ہیلی کاپٹر آئل ٹینکر کے اوپر محو پرواز ہے۔
دوسرے ہی لمحے پاسداران انقلاب کے نقاب پوش اہلکار برطانوی آئل ٹینکر کے اندر داخل ہوجاتے ہیں اور عملے کو تحویل میں لے لیتے ہیں۔ اس ویڈیو کو دو کیمروں کی مدد سے فلم بند کیا گیا ہے، ایک کیمرہ مین اسپیڈ بوٹ پر سوار ہے جب کہ دوسرے نے ہیلی کاپٹر سے فلم بندی کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ایران نے آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا
ادھر ایران کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قبضے میں لیے گئے برطانوی آئل ٹینکر کے عملے کے 23 ارکان مکمل خیریت سے ہیں۔ عملے میں زیادہ تر بھارتی، فلپائنی اور روسی شہری شامل ہیں۔
دوسری جانب برطانوی بحری جہاز دی سٹینا امپیرو کی ملکیت رکھنے والی کمپنی کے مالک نے عملے کے ارکان سے ملنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : ایران تیل بردار جہاز چھوڑ دے ورنہ
واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر کو پورٹ انتظامیہ اور میری ٹائم آرگنائزیشن کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی پر تحویل میں لیا تھا۔ برطانیہ نے اپنے بحری جہازوں کو تحویل میں لینے پر ایران کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔