سرکاری فرائض میں غفلت برتنے پر سول سنڈیمن اسپتال کی 16 نرسز فارغ

ویب ڈیسک  اتوار 21 جولائی 2019
گھر بیٹھے کسی کو تنخواہیں نہیں دے سکتے، ایم ایس سول اسپتال فوٹو: فائل

گھر بیٹھے کسی کو تنخواہیں نہیں دے سکتے، ایم ایس سول اسپتال فوٹو: فائل

کوئٹہ: سول سنڈیمن اسپتال کی گریڈ 16 کی 16 نرسز کو مسلسل غیر حاضری اور سرکاری فرائض میں غفلت برتنے پر اسپتال کی ذمہ داریوں سے فارغ کردیا گیا۔

مسلسل غیر حاضری اور سرکاری فرائض میں غفلت برتنے پر سول سنڈیمن اسپتال کی گریڈ 16 کی 16 نرسز کو اسپتال کی ذمہ داریوں سے فارغ کردیا گیا۔ فارغ ہونے والوں میں ایک میل نرس اور پندرہ خواتین نرسز شامل ہیں۔ انہیں محکمہ صحت بلوچستان کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کے مطابق اسپتال سے فارغ کردہ نرسز اپنی جائے تعیناتی سے غیر حاضر تھیں جس کی وجہ سے ایمرجنسی سروس کے علاوہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا تھا۔ تنبیہہ کے باوجود غیر حاضر نرسز اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئیں۔ تمام غیر حاضر نرسز کی تنخواہیں بند کر دی گئیں۔ اسپتال کی ذمہ داریوں سے فارغ کرکے محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایم ایس سول اسپتال کا کہنا ہے کہ گھر بیٹھے کسی کو تنخواہیں نہیں دے سکتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔