- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
- اٹلی: آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی کا بِل پیش
- ملک بھر میں مکمل پنک مون کا نظارہ
- چیمپئیز ٹرافی 2025؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
ایئرہوسٹس کے ساتھ ڈنر کیلیے طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار
بلغراد: سربیا میں خوبرو ایئر ہوسٹس کے ساتھ ڈنر کے خواہش مند 65 سالہ شخص نے طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع دے کر پرواز معطل کردی جس پر پولیس نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سربیا میں 65 سالہ مسافر نے جرمن ایئرلائن لفتھانزا کی خوبصورت فضائی میزبان کے ساتھ ڈنر کرنے کی خواہش پر پرواز کو تاخیر کا شکار کرانے کے لیے خطرناک طریقہ کار اپنایا، سربیائی شہری نے ایئرپورٹ انتظامیہ کو طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع دے کر افراتفری مچادی۔
بم کی اطلاع ملتے ہی بلغراد سے فرینکفرٹ پرواز کو معطل کردیا گیا اور 135 مسافروں کو ہنگامی بنیاد پر باہر نکال کر طیارے کو رن وے سے میدانی علاقے میں لے جایا گیا جہاں سراغ رساں کتوں کی مدد سے طیارے کی چیکنگ کی گئی اور بم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔
پولیس نے موبائل کال ڈیٹا کی مدد سے سربیائی شخص کو حراست میں لے کر مقامی عدالت میں پیش کردیا جہاں ملزم نے اعتراف کیا کہ ایئرہوسٹس کے ساتھ کچھ دیر وقت گزارنے اور ڈنر کرنے کے لیے طیارے میں بم موجود ہونے کی اطلاع دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔