سپریم کورٹ، اہم مقدمات کے لیے مختلف بینچوں کی تشکیل

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 15 ستمبر 2013
پیراور منگل کوچیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری، جسٹس جوادایس خواجہ اورجسٹس شیخ عظمت سعیدپر مشتمل فل بینچ  کوئٹہ رجسٹری میںبلوچستان کے بارے میںکیس سنے گا۔ فوٹو: فائل

پیراور منگل کوچیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری، جسٹس جوادایس خواجہ اورجسٹس شیخ عظمت سعیدپر مشتمل فل بینچ کوئٹہ رجسٹری میںبلوچستان کے بارے میںکیس سنے گا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں بینچ اگلے ہفتے بلوچستان اور کراچی میں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔

پیراور منگل کوچیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری، جسٹس جوادایس خواجہ اورجسٹس شیخ عظمت سعیدپر مشتمل فل بینچ  کوئٹہ رجسٹری میںبلوچستان کے بارے میںکیس سنے گاجبکہ چیف جسٹس کابینچ کراچی رجسٹری منتقل ہوجائے گااور بدھ سے کراچی رجسٹری میں 5 رکنی لارجربینچ شہرمیں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں مقدمے کی سماعت کریگا۔ 5رکنی بینچ میںمذکورہ بالا 3ججوں کے علاوہ جسٹس خلجی عارف حسین اورجسٹس امیرہانی مسلم شامل ہیں۔

علاوہ ازیں اگلے ہفتے عدالت عظمٰی میں مقدمات کی سماعت کیلیے 6بینچ تشکیل دیے گئے ہیںجن میں سے 4 پرنسپل سیٹ اسلام آبادمیں کام کریں گے۔ پیرکو جسٹس انورظہیر جمالی، جسٹس اعجازافضل خان اورجسٹس اقبال حمید الرحمٰن پر مشتمل بینچ ای اوبی آئی میگاکرپشن اسکینڈل پر سماعت کریگا۔ یہی بینچ منگل کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور پٹرولیم لیوی کے بارے میں کیس بھی سنے گا۔ جسٹس ناصر الملک اورجسٹس گلزاراحمد پرمشتمل 2رکنی بینچ بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔