ورلڈ کپ فائنل میں امپائر کا اوور تھرو کے 6 رنز دینے پر غلطی کا اعتراف

ویب ڈیسک  اتوار 21 جولائی 2019
میدان میں ری پلے کی سہولت نہیں ہوتی ، دھرما سینا۔ فوٹو : فائل

میدان میں ری پلے کی سہولت نہیں ہوتی ، دھرما سینا۔ فوٹو : فائل

سری لنکن امپائر دھرما سینا نے ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کو اوور تھرو کے 6 رنز دینے پر غلطی کا اعتراف کرلیا۔

کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے سری لنکن امپائر دھرما سینا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو پر 6 رنز دینا غلطی تھی تاہم مجھے اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ  لوگوں کے لیے ٹی وی پر ری پلے دیکھ کر بات کرنا بہت آسان ہے لیکن میدان میں ری پلے کی سہولت نہیں ہوتی، آئی سی سی نے میرے فیصلے کی تعریف کی ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آخری اوور میں مارٹن گپٹل نے کیپر کی جانب گیند پھینکی جو بین اسٹوکس سے ٹکرانے کے بعد باؤنڈری پار کر گئی تھی جس سے اوور تھرو کے 4 اضافی رنز انگلینڈ کے کھاتے میں آئے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سپراوور میں بھی برابر رہا تھا تاہم زیادہ باؤنڈریز کی بنیاد پر انگلینڈ کو ورلڈکپ کا فاتح قرار دیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔