کراچی سے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 21 جولائی 2019
ملزم بچی کو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کررہا تھا، ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے، فوٹو: فائل

ملزم بچی کو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کررہا تھا، ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے، فوٹو: فائل

 کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی کے گھناؤنے عمل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 12 سالہ بچی کی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرلیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے عبدالغفار کے مطابق چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو ڈیفنس کےعلاقے سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم نبراز لڑکیوں کے نمبر ایزی لوڈ کرنے والے ایک دوست سے حاصل کرتا تھا اورلڑکیوں سے دوستی کرکے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بناتا تھا، بعد ازاں لڑکیوں کو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فحش ویب سائٹس دیکھنے کے رجحان میں کمی آگئی، چیئرمین پی ٹی اے

ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے 12 سال کی بچی کی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں پھر ملزم نے بچی کی تصاویر اسکی ایک رشتے دار خاتون کو بھی بھیجیں، ملزم بچی کو تصاویر اور وڈیوز کے ذریعے بلیک میل کررہا تھا، بچی کی والدہ نے شکایت درج کرائی جس پر کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پٹی ڈائریکٹرایف آئی اےعبدالغفار نے بتایا کہ چائلڈ پورنو گرافی میں کم ازکم 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ جرمانہ ہے جب کہ چائلڈ پورنو گرافی کیس میں صلح کی گنجائش بھی نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔