عقیل خان نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوپن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 21 جولائی 2019
مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے انعامات تقسیم کیے، فوٹو: اسکرین گریب

مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے انعامات تقسیم کیے، فوٹو: اسکرین گریب

 کراچی: ٹاپ سیڈ وقومی نمبر 1 عقیل خان نے دوسری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا مینزسنگلز ٹائٹل جیت لیا۔

پاکستان نیوی کے تحت ڈی اے کریک کلب پر اختتام پزیر ہونے والی 7 روزہ  چیمپئن شپ کے فائنل میں عقیل خان نے یکطرفہ مقابلے میں سیکنڈ سیڈ مزمل مرتضی کو کسی دقت کے بغیر1-6 اور1-6 سے شکست دے کر ٹائیٹل کی وننگ ٹرافی اور ایک لاکھ روپے کا انعام حاصل کیا،مزمل کو50  ہزار روپے انعام ملا۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے انعامات تقسیم کیے، اس موقع پرپاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ خان، سابق ڈیوس کپ کپتان خواجہ سعید حئی، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان اور کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل امجد خان نیازی و دیگر بھی موجود تھے، قدسیہ راجہ نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی ایونٹ کے فائنل میں فرائض انجام دینے والی خاتون امپائربننے کا اعزاز حاصل کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔