شمالی وزیرستان: کرفیو کے دوران سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید

ویب ڈیسک  اتوار 15 ستمبر 2013
شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز سے کرفیو نافذ کیا گیا تھا اور دھماکا بھی کرفیو کے دوران ہی ہوا ہے۔  فوٹو فائل

شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز سے کرفیو نافذ کیا گیا تھا اور دھماکا بھی کرفیو کے دوران ہی ہوا ہے۔ فوٹو فائل

میرانشاہ: میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ  ایک زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں میر علی روڈ پر بنوں جانے والی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے گاڑی کے قریب دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اوردو زخمی ہوگئے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے پہلے سے ہی سڑک پر دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز سے کرفیو نافذ کیا گیا تھا اور دھماکا بھی کرفیو کے دوران ہی ہوا ہے، واقعے کے بعد فورسز کی جانب علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔