عمران خان حکمران ضرور ہیں مگر لیڈر نہیں، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک  پير 22 جولائی 2019
اس وقت ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو تمام پاکستانیوں کی بات کرے، بلاول بھٹو فوٹو: فائل

اس وقت ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو تمام پاکستانیوں کی بات کرے، بلاول بھٹو فوٹو: فائل

 اسلام آباد: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان حکمران ضرور ہیں مگر لیڈر نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان حکمران ضرور ہیں مگر لیڈر نہیں، عمران خان قابل رحم ہیں کہ پاکستان کی بیرون ملک نمائندگی کے وقت انہیں کنٹینر نہ مل سکا، اس وقت ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو صرف اپنی ذات نہیں بلکہ تمام پاکستانیوں کی بات کرے، اگر اپوزیشن کی طرح حکومت بھی اپوزیشن کرے گی تو ملک کون چلائے گا۔

https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1153083164560175105

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔