- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
بھارتی اداکارہ کوئنا مترا کو 6 ماہ قید کی سزا
ممبئی: چیک باؤنس ہونے پر عدالت نے اداکارہ کوئنا مترا کو 6 مہینے قید کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ وہ مقامی ماڈل پونم سیٹھی کو 4 لاکھ 64 ہزار روپے بھی ادا کریں جس میں تین لاکھ روپے اصل رقم ہے جب کہ 1 لاکھ 64 ہزار روپے، اس رقم پر چھ سال کے دوران واجب الادا ہونے والے سود کی ہے۔
یہ مقدمہ ممبئی کی مقامی عدالت میں 2013 سے زیرِ سماعت تھا جس میں ماڈل پونم سیٹھی نے الزام لگایا تھا کہ کوئنا مترا وقفے وقفے سے اس سے 22 لاکھ روپے قرضہ لے چکی ہے جبکہ قرضے کی قسط 3 لاکھ روپے کی رقم اس نے چیک کی صورت میں ادا کی جو باؤنس ہوگیا۔ پونم سیٹھی نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ کوئنا مترا کے خلاف فراڈ کے جرم میں کارروائی کی جائے اور اس کی رقم واپس دلائی جائے۔
چھ سال تک جاری رہنے والے اس مقدمے میں کوئنا کا کہنا تھا کہ پونم کی مالی حیثیت ایسی نہیں کہ وہ اسے قرضہ دے سکے، اور یہ کہ اس نے کوئنا کی دوستی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی دستخط شدہ چیک بک چوری کرلی تھی۔ طویل عرصے تک سماعت کے بعد عدالت نے کوئنا کا مؤقف مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق کوئنا نہ صرف سود سمیت اصل رقم واپس کرے گی بلکہ دھوکا دہی کے جرم میں 6 ماہ تک جیل کی ہوا بھی کھائے گی۔
واضح رہے کہ کوئنا مترا کا شمار بالی ووڈ کی آئٹم گرلز میں ہوتا ہے جنہوں نے ’’اپنا سپنا منی منی‘‘ میں رتیش دیش مکھ کے مقابل کردار ادا کرنے کے علاوہ چند مزید فلموں میں سائیڈ کاسٹ کے طور پر، اور آئٹم نمبرز میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔