- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
بالی ووڈ کے سلطان، اب بنائیں گے ’بلبل میرج ہال‘
ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان آج کل اپنی نئی فلم ’’دبنگ 3‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ وہ ’’بلبل میرج ہال‘‘ کے نام سے ایک نئی فلم کی تیاری بھی کررہے ہیں جس کی کہانی ایک شادی ہال کے گرد گھومتی ہے۔
خبروں کے مطابق، سلمان خان کی اگلی فلم میں بھارتی شادی ہالز کو بنیاد بناتے ہوئے مختلف معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔ فلم کی کہانی دو ایسے بھائیوں کے بارے میں ہوگی جو دہلی میں ایک شادی ہال کے مالک ہیں اور اس شادی ہال کے کاروبار میں انہیں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: سلمان خان کی ’دبنگ 3‘ میں نئی اداکارہ کی انٹری
فلم کے اسکرپٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے جو غالباً ’’دبنگ 3‘‘ کی ریلیز تک مکمل ہوجائے گا۔ اسی دوران کاسٹنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیے: سلمان خان کی کترینہ کو ’ویسپا‘ کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد
واضح رہے کہ اس سال عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی، سلمان خان کی فلم ’’بھارت‘‘ اب تک دنیا بھر میں تقریباً 315 کروڑ (بھارتی) روپے کا بزنس کرکے 2019 کی کامیاب ترین بالی ووڈ فلموں میں شامل ہوچکی ہے۔ دبنگ 3 کی ریلیز اس سال کے اختتام تک متوقع ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: سلمان خان نے ’’بوتل کیپ چیلنج‘‘ منفرد انداز میں قبول کرلیا
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔