مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے درجنوں مکانات گرا دیئے

ویب ڈیسک  پير 22 جولائ 2019
اسرائیلی فوج سرحدی دیوار کے نزدیک ایک سے زائد منزلہ عمارتوں کو گرایا جا رہا ہے۔ فوٹو : فائل

اسرائیلی فوج سرحدی دیوار کے نزدیک ایک سے زائد منزلہ عمارتوں کو گرایا جا رہا ہے۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ بیت القدس: فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج نے بارودی مواد اور بھاری مشینریوں کے ذریعے 16 مکانات کو گرا دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے پر اسرائیل اور فلسطین کو علیحدہ کرتی دیوار کے نزدیک  فلسطینیوں کی رہائشی عمارتوں کو منہدم کردیا گیا۔ مکانات گرانے کا آغاز صبح 7 بجے کیا گیا جو رات گئے تک جاری رہا۔

قابض اسرائیلی فوج نے رہائشیوں کو کسی قسم کا نوٹس دیئے بغیر مکانات گرادیئے یہاں تک کہ رہائشیوں کو ضروری سامنا بھی اُٹھانے کی اجازت نہیں دی گئی اس دوران اہل خانہ کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور ڈرایا دھمکایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے سرحدی دیوار کے نزدیک ان عمارتوں کو سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے 7 سال قبل بھی کارروائی کا آغاز کیا تھا جس پر رہائشیوں نے عدالت سے حکم امتناع حاصل کر لیا تھا تاہم  سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ اسرائیل کے حق میں فیصلہ دے دیا تھا۔

Israel Demolish Home Palestine

فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج اگلے مرحلے میں 2 سے 3 کلومیٹر تک کے علاقے میں قائم رہائشی عمارتوں کو گرائے گی جس سے علاقہ مکینوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔