حب کے قریب نامعلوم افراد کا حملہ، 8 نیٹو آئل ٹینکرز تباہ ہو گئے

ویب ڈیسک  اتوار 15 ستمبر 2013
 حب میں کوئٹہ، کراچی شاہراہ پر ایک ہوٹل کے باہر کھڑے نیٹو کے 8 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا، پولیس. فوٹو: فائل

حب میں کوئٹہ، کراچی شاہراہ پر ایک ہوٹل کے باہر کھڑے نیٹو کے 8 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا، پولیس. فوٹو: فائل

کراچی: حب کے قریب نامعلوم افراد کے حملے میں نیٹو کے 8 آئل ٹینکرز جل کر تباہ ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حب میں کوئٹہ، کراچی شاہراہ پر ایک ہوٹل کے باہر کھڑے نیٹو کے 8 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے بعد آگ لگنے سے تمام آئل ٹینکرز مکمل طور پر تباہ گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق اچانک ایک دھماکہ ہوا جس کے بعد آئل ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تخریب کاری کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے، تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔