- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
عمران خان نے امریکا میں وہ تقریر کی جو سیاستدان موچی گیٹ میں کرتا ہے، احسن اقبال
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے امریکا میں وہ تقریر کی جو سیاستدان موچی گیٹ میں کرتا ہے ۔
اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماوٴں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے 72 سال اس ملک کے عوام کے فیصلوں کو روندا ہے، اب فیصلہ کن جدوجہد کا وقت آگیا ہے، آئین کی حکمرانی کا سمجھوتہ نہیں کرسکتے،جوعوامی حقوق سلب کرے گا ہم اس سے لڑیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماوٴں نے کہا کہ بدقسمتی سے سلیکٹڈ وزیراعظم کے اوپر کا خانہ خالی ہے، وہ خیالی پلاؤ بناتے اور بیچتے ہیں، ان کی تقریر میں اب تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ایک شخص امریکا جاتا ہے تو اسے قوم کا نمائندہ بننا چاہیے،عمران خان نے وہ تقریر کی جو تقریر سیاستدان موچی دروازہ میں کرتا ہے ، وہاں پر کہا گیا میں واپس جا کر نواز شریف کا ٹی وی اور اے سی بند کرادوں گا،عمران خان کے اعصاب پر نواز شریف سوار ہے، امریکا جا کر بھی عمران خان کے اعصاب سے نواز شریف نہیں اترے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈرز کو نشانہ بناکر حراست میں لیا جارہا ہے، شاہد خاقان کے خلاف کارروائی عمران خان کے کہنے پر ہوئی، شاہد خاقان عباسی سے مالی بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں تو ان پر اختیارات سے تجاوز کرنے کا الزام لگایا گیا،شاہد خاقان کا گناہ گیس بحران کوچار سال میں حل کرنا ہے، شاہد خاقان نے 11 ماہ میں دنیا کا سستا ترین ایل این جی پلانٹ لگایا، ایل این جی سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی کے 3 یونٹ چلے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے جس طرح نیب کو استعمال کیا اسی طرح اسے آج پی ٹی آئی حکومت بچانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے، یہ ایک انتقام اور حسد میں جلی ہوئی حکومت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔