سری لنکا میں طوفان اور بارشوں سے 8 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 22 جولائی 2019
زیادہ تر ہلاکتیں درختوں اور ہورڈنگز گرنے کے باعث ہوئیں، فوٹو : فائل

زیادہ تر ہلاکتیں درختوں اور ہورڈنگز گرنے کے باعث ہوئیں، فوٹو : فائل

کولمبو: سری لنکا میں طوفان اور موسلا دھار بارشوں سے 8 افراد ہلاک اور 4 شہری لاپتا ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں طوفان اور موسلا دھار بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ تاحال 4 افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

سری لنکن ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ ملک کے وسطی علاقے میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے چلنے والی ہواؤں سے مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت اور ہورڈنگز سڑکوں پر گرگئے جس سے ٹریفک کی آمدورفت رک گئی۔

محکمہ موسمیات نے مچھلیوں کے شکار کے لیے سمندر میں  گئی کشتیوں کو واپس بلالیا جب کہ عوام کو کسی ممکنہ حادثے سے محفوظ رہنے کے لیے ساحل سمندر کا رخ کرنے سے منع کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔