- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
شام میں اتحادی افواج کی فضائی بمباری میں 43 افراد ہلاک اور 100 زخمی
دمشق: شام میں اتحادی افواج نے پُررونق بازار پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ادلب کے جنوبی علاقے معارت النعمان کے پُر ہجوم بازار پر اتحادی افواج کے طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 50 سے زائد ہے تاہم اس تعداد کی تصدیق باقی ہے۔
شام میں داعش جنگجوؤں کے آخری ٹھکانے ادلب میں اب بھی گھمسان کی جنگ جارہی ہے، گزشتہ دو ماہ کے دوران ان علاقوں میں ہونے والوں جھڑپوں کے دوران 2 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔ اسپتالوں میں طبی سہولیات کے فقدان کے باعث اموات میں اضافہ ہوا۔
یہ خبر پڑھیں : شام میں فضائی بمباری اور جھڑپیں، 100 سے زائد افراد ہلاک
واضح رہے کہ شام میں 2011ء سے جاری خانہ جنگی میں اب تک 3 لاکھ 70 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد کو اپنا گھر بار اور کاروبار چھوڑ کر پناہ گزین کیمپوں میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔