اقرا عزیزنے محسن عباس حیدر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ویب ڈیسک  پير 22 جولائی 2019
 کسی عورت پر ہاتھ اٹھانا آپ سے مرد ہونے کا اعزاز چھین لیتا ہے، اقرا عزیز۔ فوٹو: فائل

کسی عورت پر ہاتھ اٹھانا آپ سے مرد ہونے کا اعزاز چھین لیتا ہے، اقرا عزیز۔ فوٹو: فائل

 کراچی: اقرا عزیز نے اہلیہ پر مبینہ تشدد کرنے پر محسن عباس حیدر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اقرا عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر گلوکار محسن حیدر کے مبینہ تشدد پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تن سازی انسان کو مضوط بناتی ہے لیکن کسی عورت پر ہاتھ اٹھانا آپ سے مرد ہونے کا اعزاز چھین لیتا ہے۔

اقرا عزیز نے کہا کہ ہمیں یہ سننے کی بھی ضرورت نہیں کہ  اس وقت آپ کے دماغ میں کیا چل رہا تھا اور نہ ہی آپ کی کہانی کی ضرورت ہے۔ اب وقت ختم ہو گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حاملہ ہونے کے باوجود محسن عباس نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اہلیہ کا الزام

واضح رہے کہ گزشتہ روز معروف گلوکار و اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ نے شوہر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ محسن نے حاملہ ہونے کے باوجود مجھے بری طرح جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔