مظفرگڑھ میں آتش بازی کے سامان کی تیاری کے دوران دھماکے سے 4 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 15 ستمبر 2013
مالک مکان یونس کے پاس کام کرنے والےدو کم سن بھائی اسامہ اورکاشف آگ میں جھلس کر موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔ فوٹو: فائل

مالک مکان یونس کے پاس کام کرنے والےدو کم سن بھائی اسامہ اورکاشف آگ میں جھلس کر موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔ فوٹو: فائل

مظفر گڑھ: خان گڑھ میں آتش بازی کے سامان کی تیاری کےدوران دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔

مظفر گڑھ کے علاقے خان گڑھ کی بستی توحید آباد کےاس گھرمیں آتش بازی کاسامان تیارکیاجا رہا تھا جوزور داردھماکےسےپھٹ گیا، دھماکے سےآگ لگ گئی جس نےدیکھتےہی دیکھتےپورے گھرکولپیٹ میں لےلیا۔ مالک مکان یونس کے پاس کام کرنے والےدو کم سن بھائی اسامہ اورکاشف آگ میں جھلس کر موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے سے مالک مکان یونس اور 2 بچیاں ثانیہ اور سونیا بھی بری طرح جھلس گئیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ خوفناک دھماکےکےباعث قریبی مکانوں کی دیواریں زمین ہوس ہوگئیں۔

اہل علاقہ کے مطابق گزشتہ سال بھی یونس عرف کالو کے بھائی عبدالجبار کےگھر میں آتش بازی کے سامان کی تیاری کے دوران دھماکہ ہوا تھاجس میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔