’’فوجی‘‘ دھونی پر ڈیوڈ لائیڈ کے ایموجیز، بھارتی شائقین کے تن بدن میں آگ لگ گئی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 23 جولائی 2019
انگلینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈ نے 2 جوائے ایموجیز پوسٹ کیے جن کی آنکھوں سے ہنس ہنس کرآنسو نکل رہے تھے۔ فوٹو: فائل

انگلینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈ نے 2 جوائے ایموجیز پوسٹ کیے جن کی آنکھوں سے ہنس ہنس کرآنسو نکل رہے تھے۔ فوٹو: فائل

 ممبئی:  مہندرا سنگھ دھونی کی فوجی ٹریننگ والی ٹویٹ پر ڈیوڈ لائیڈ کے مسکراتے ایموجیز نے بھارتی شائقین کے تن بدن میں آگ لگا دی۔

پیراشوٹ رجمنٹ میں اعزازی کرنل کے عہدے پر فائز دھونی نے فوجی ٹریننگ کیلیے دورئہ ویسٹ انڈیز سے دستبرداری اختیار کی، اس حوالے سے ٹویٹ پر انگلینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈ نے 2 جوائے ایموجیز پوسٹ کیے جن کی آنکھوں سے ہنس ہنس کرآنسو نکل رہے تھے۔

اس پر بھارتی شائقین نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا، کچھ کا کہنا تھا کہ لائیڈ کو دھونی کا احترام کرنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔