نارتھ کراچی کی فیکٹریاں گیس سبسڈی سے محروم

بزنس رپورٹر  منگل 23 جولائ 2019
ایسوسی ایشن کی سفارشات کونہ ماننے پرشدید احتجاج کیا گیا۔ فوٹو: فائل

ایسوسی ایشن کی سفارشات کونہ ماننے پرشدید احتجاج کیا گیا۔ فوٹو: فائل

کراچی:  

سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی ) کی جانب سے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں واقع برآمدی صنعتوں سمیت مینوفیکچررزکو سبسڈی نرخ پر گیس کی فراہمی سے انکار۔

نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسڑی( نکاٹی) کے سرپرست اعلیٰ کیپٹن اے معیزخان اورصدر سید طارق رشید نے سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی ) کی جانب سے نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں واقع برآمدی صنعتوں سمیت مینوفیکچررزکو سبسڈی نرخ پر گیس کی فراہمی سے انکار اور ایسوسی ایشن کی سفارشات کونہ ماننے پرشدید احتجاج کیاہے اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ مینوفیکچررز اور برآمدی صنعتوں کو زائد پیداواری لاگت کے باعث تباہی سے بچانے کے لیے ایس ایس جی سی کو اوگرا کے طے کردہ سبسڈی نرخ پرگیس کی فراہمی اور نکاٹی کی سفارشات کو قبول کرنے کی ہدایات جاری کریں۔

کیپٹن اے معیزخان اورصدر سید طارق رشیدنے ایک بیان میں ایس ایس جی سی کی جانب سے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسڑی کی سفارشات کومسترد کرنے اورمینوفیکچررز سمیت برآمدی صنعتوں کو سبسڈی ٹیرف پر گیس کے حصول کے حق سے محروم کرنے پر تشویش کا اظہارکیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔