سیمنٹ، سریا مینوفیکچررز کے کارٹل کے خلاف کارروائی کی جائے، آباد

اسٹاف رپورٹر  منگل 23 جولائی 2019
سیمنٹ اور سریا کے کارٹلز نہ صرف ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، چیئرمین محمد حسن بخشی۔ فوٹو: فائل

سیمنٹ اور سریا کے کارٹلز نہ صرف ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، چیئرمین محمد حسن بخشی۔ فوٹو: فائل

کراچی:  ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے حکومت سے سیمنٹ اور سریا مینوفیکچررز کے کارٹل کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کر دیا ہے۔

آباد کے چیئرمین محمد حسن بخشی کا کہنا ہے کہ سیمنٹ اور سریا کے کارٹلز نہ صرف ملکی معیشت کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ تعمیراتی صنعت کو تباہی کے دہانے تک لانے کے درپے ہیں جس سے 25 لاکھ سے زائدافراد کا روزگار وابستہ ہے۔

انہوں نے بتایاکہ 2 ماہ قبل فی ٹن سریے کی قیمت 95 ہزار روپے اور فی بوری سیمنٹ کی قیمت 550 روپے تھی لیکن اب فی ٹن سریا 1 لاکھ 20 ہزار روپے اورفی بوری سیمنٹ 700روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔