دوچھہ ڈیم پر کام کا باقاعدہ آغاز، 5 ارب مختص

قیصر شیرازی  منگل 23 جولائی 2019
نیا ڈیم 2 سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہو گا اور اس سے راولپنڈی کو روزانہ 25 ملین گیلن پانی روزانہ ملے گا۔ فوٹو:فائل

نیا ڈیم 2 سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہو گا اور اس سے راولپنڈی کو روزانہ 25 ملین گیلن پانی روزانہ ملے گا۔ فوٹو:فائل

 راولپنڈی: ضلع راولپنڈی میں پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے نئے ’’دوچھہ ڈیم‘‘ پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیاگیا ہے۔

دوچھہ ڈیم کے لیے پنجاب حکومت نے 5 ارب روپے کی رقم مختص کر دی۔ یہ نیا ڈیم 2 سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہو گا اور اس سے راولپنڈی کو روزانہ 25 ملین گیلن پانی روزانہ ملے گا۔ یہ ڈیم 1200 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔