پنجاب حکومت کی طرف سے روحی بانو کو 5 لاکھ کا چیک پہنچادیا گیا

کلچرل رپورٹر  پير 16 ستمبر 2013
 کنول نعمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت فنکاروں کی فلاح وبہبود کے بہت کام کر رہی ہے اور روحی بانو ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ فوٹو: فائل

کنول نعمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت فنکاروں کی فلاح وبہبود کے بہت کام کر رہی ہے اور روحی بانو ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: حکومت پنجاب کی جانب سے ایم پی اے واداکارہ کنول نعمان نے وراسٹائل اداکارہ روحی بانو کو پانچ لاکھ کاامدادی چیک دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی ہدایت پر ممبر پنجاب اسمبلی کنول نعمان نے گذشتہ روز اداکارہ روحی بانو کے گھر واقع گلبرگ گئیں جہاں ان سے ملاقات کرکے انھیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروانے کے ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک بھی حوالے کیا ۔ اس موقع پر کنول نعمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت فنکاروں کی فلاح وبہبود کے بہت کام کر رہی ہے اور روحی بانو ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

ان کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ ان کے علاج معالجے کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کیے جائینگے۔ کنول نعمان نے کہا کہ فنکار سول سوسائٹی کا انتہائی اہم اور حساس طبقہ ہے جو اپنے فن کے ذریعے لوگوں میں خوشیاں باٹننے کا کام کرتا ہے۔ اس کے بدلے میں اسے حوصلہ افزائی کے سوا کچھ نہیں ملتا،عام انسانوں کی طرح ان کے بھی مسائل ہوتے ہیں۔ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ فنکار برادری کو جتنا ممکن ہوسکے ریلیف دیاجائے اور جس پر ہم کام بھی کر رہے ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔