صنم ماروی 18 ستمبر کو سعودی عرب میں پرفارم کریں گی

این این آئی  پير 16 ستمبر 2013
صنم ماروی نے بتایا کہ سعودی عرب کے شہرریاض میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے پہلی مرتبہ ایک گرینڈ پروگرام کااہتمام کیاجا رہا ہے. فوٹو: فائل

صنم ماروی نے بتایا کہ سعودی عرب کے شہرریاض میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے پہلی مرتبہ ایک گرینڈ پروگرام کااہتمام کیاجا رہا ہے. فوٹو: فائل

لاہور: معروف گلوکارہ صنم ماروی سعودی عرب کے شہر ریاض میں پاکستانی ایمبیسی کی جانب سے منعقدہ گرینڈ شومیں 18ستمبرکوپرفارم کرینگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پروگرام میں دنیا کے 52ممالک کے سفیروں کوخصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں پاکستانی سفارتخانے کے اہم عہدیدارمعین الدین انتظامات کوحتمی شکل دینے میں مصروف ہیں صنم ماروی نے بتایا کہ سعودی عرب کے شہرریاض میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے پہلی مرتبہ ایک گرینڈ پروگرام کااہتمام کیاجا رہا ہے جس کا مقصدصوفیا کرام اور بزرگان دین کے کلام سے ملنے والے پیغام کا فروغ ہے۔

اس حوالے سے مجھے خاص طورپرنمائندگی کے لیے دعوت دی گئی ہے۔ اس موقع پرمیں بابا بلھے شاہ،شاہ لطیف بھٹائی ، سلطان باہو، شاہ حسین سمیت دیگرصوفیا اوربزرگان دین کے کلام پیش کرونگی۔ پروگرام میں دنیا کے کئی ممالک کے سفیربھی شرکت کرینگے اس لیے میری کوشش ہوگی کہ اپنی پرفارمنس اورڈریسنگ کے ذریعے پاکستانی کلچرکوفروغ دوں۔ مجھے امید ہے کہ میری پرفارمنس سے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا کے بیشترممالک تک پہنچے گا اوراس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔