لیستھ ملینگا 26 جولائی کو اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلیں گے

محمد یوسف انجم  منگل 23 جولائی 2019
میلنگا کو سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ  335 وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ فوٹو : فائل

میلنگا کو سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ 335 وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ فوٹو : فائل

لاہور  : سری لنکن فاسٹ بولر لیستھ ملینگا 26 جولائی کو اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلیں گے

سری لنکا کے فاسٹ بولر لیستھ ملینگا 26 جولائی کو اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلیں گے جب کہ کپتان کرونا رتنے نے ان کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی ہے، 225 میچ کھیلنے والے میلنگا کو سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ  335 وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کا نام بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کپتان کرونارتنے کے مطابق میلنگا 26 جولائی کو کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلیں گے، میلنگا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے اور اس بات کے امکانات ہیں کہ وہ اگلے سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیل کر ہر قسم کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔