گھوٹکی ضمنی انتخاب؛ پیپلزپارٹی کا اپنے ہی رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ویب ڈیسک  منگل 23 جولائی 2019
علی نواز مہر پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹرز کو دھمکا رہے ہیں، پیپلز پارٹی فوٹو: فائل

علی نواز مہر پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹرز کو دھمکا رہے ہیں، پیپلز پارٹی فوٹو: فائل

 کراچی: پیپلز پارٹی نے گھوٹکی میں قومی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ میں رخنہ ڈالنے پر الیکشن کمیشن سے اپنے ہی رکن اسمبلی کے خلاف شکایت کردی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے جس میں گھوٹکی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 205 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کے دوران تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ اور اپنی ہی جماعت سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی علی نواز مہر کے خلاف کارروائی کی شکایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ اور علی نواز مہر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ میں رخنہ ڈال رہے ہیں، وہ پولنگ اسٹیشنوں میں گھسنے کی کوشش اور ووٹرز کو دھمکا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن اس کا فوری نوٹس لے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔