چھلانگ لگا کر طیارے کے بازو پر چڑھنے والے شخص کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  منگل 23 جولائی 2019
مساروں میں خوف و ہراس پھیل ہو گیا اور پرواز کا تاخیر کا شکار پوگئی۔ فوٹو : ویڈیو گریب

مساروں میں خوف و ہراس پھیل ہو گیا اور پرواز کا تاخیر کا شکار پوگئی۔ فوٹو : ویڈیو گریب

ابوجہ: نائیجیریا میں مسافر بردار طیارے کے عین ٹیک آف کے وقت ایک اجنبی شخص طیارے کے ونگ پر چھلانگ لگا کر چڑھ گیا جس سے مسافر خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے آئیکیجا کے مرتلا محمد ایئرپورٹ پر ازمان ایئر لائن کی پرواز ٹیک آف کرنے ہی والی تھی کہ ایک اجنبی شخص اچانک کہیں سے نمودار ہوا اور چھلانگ لگا کر طیارے کے دائیں بازو پر چڑھ گیا۔

اجنبی شخص نے اپنا بیگ، طیارے کے ایک انجن میں پھنسا دیا جس سے طیارے میں موجود مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی اور عملے نے بھی سمجھا کہ یہ شخص کوئی حملہ آور ہے۔ سیکیورٹی فورسز کو کال کی گئی۔

اجنبی شخص کو انجن کے قریب دیکھ کر پائلٹ نے انجن بند کردیا، سول ایوی ایشن کے عملے کے ارکان کی رن وے پر دوڑیں لگ گئیں۔ اس اجنبی شخص کو گرفتار کرکے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ طیارے کو واپس ڈپارچر لاؤنج پہنچادیا گیا جہاں سے وہ چند گھنٹوں بعد روانہ ہوا۔

واضح رہے کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی کے معاملے میں نائیجیریا کی شہرت خاصی خراب ہے۔ 2017 میں بھی وہاں کے ایک مصروف ہوائی اڈے پر موجود ایک بزنس جیٹ پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا تھا اور زبردستی ’کارگو بے‘ کھلوا کر مسافروں کا قیمتی سامان بھی لوٹ کر لے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔