ماں نے تین ماہ کے بیمار بیٹے کو اسپتال کی چوتھی منزل سے پھینک دیا

ویب ڈیسک  منگل 23 جولائی 2019
بچہ جگر کے مرض میں مبتلا تھا اور اسپتال میں زیر علاج تھا (فوٹو : فائل)

بچہ جگر کے مرض میں مبتلا تھا اور اسپتال میں زیر علاج تھا (فوٹو : فائل)

لکھنؤ: بھارت میں ماں نے جگر کے مرض میں مبتلا 3 ماہ کے بیٹے کو اسپتال کی چوتھی منزل سے نیچے پھینک کر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنو کے کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے ٹراما سینٹر کے چوتھی منزل سے ماں نے اپنے 3 ماہ بیٹے کو نیچے پھینک دیا جس کے نتیجے میں معصوم بچے کی موت واقع ہوگئی۔

بچے کے والد نے اہلیہ کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی کہ نومولود بیٹا جگر کے عارضے میں مبتلا تھا اور شفایاب نہیں ہو پا رہا تھا جس کی وجہ سے اہلیہ نے عاجز آکر بچے کو چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا۔

پولیس نے شوہر کے بیان پر بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی بیان قلم بند کرلیا ہے جس میں ماں نے بیٹے کو چوتھی منزل سے نیچے پھینک کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔