پی آئی اے کا طلبا کو ٹکٹوں پر رعایت کا اعلان

اسٹاف رپورٹر  بدھ 24 جولائی 2019
طلبا براہ راست پی آئی اے کے دفاتر اور ایجنٹس کے ذریعے اکانومی کلاس پر رعایت حاصل کرسکیں گے (فوٹو: فائل)

طلبا براہ راست پی آئی اے کے دفاتر اور ایجنٹس کے ذریعے اکانومی کلاس پر رعایت حاصل کرسکیں گے (فوٹو: فائل)

 کراچی: پی آئی اے انتظامیہ نے طلبا کے لیے اکانومی کلاس پر 10 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس کے مطابق قومی ایئرلائن انتظامیہ نے طلبا کے لیے ڈومیسٹک فلائٹس کی ٹکٹوں پر رعایت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت طلبا اندرون ملک پروازوں پر رعایتی ٹکٹس حاصل کرسکیں گے۔

طلبا کو رعایتی ٹکٹ کی فراہمی کے اعلان کا فوری طور پر اطلاق کیا جارہا ہے جس کے بعد طلبا براہ راست پی آئی اے کے دفاتر اور ایجنٹس کے ذریعے اکانومی کلاس پر رعایت حاصل کرسکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔