سینٹرل جیل کراچی سے فرار ہونے والا ملزم بلوچستان میں مارا گیا

ویب ڈیسک  بدھ 24 جولائی 2019
ملزم شیخ ممتاز عرف فرعون اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، ذرائع

ملزم شیخ ممتاز عرف فرعون اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، ذرائع

کوئٹہ: سینٹرل جیل کراچی سے فرار ہونے والا ملزم شیخ ممتاز عرف فرعون بلوچستان میں مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم شیخ ممتاز عرف فرعون اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں  کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا، سی ٹی ڈی نے رواں ماہ کے آغاز میں ملزم کے بلوچستان میں موجود ہونے کی نشاندہی کی تھی جب کہ ملزم 2 ماہ قبل کراچی بھی آیا تھا۔

ملزم جون 2017 میں سینٹرل جیل کراچی سے فرار ہوا تھا جب کہ ملزم کے دیگر ساتھی ابھی روپوش ہیں۔ ملزم شیخ ممتاز عرف فرعون پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔