کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ویب ڈیسک  بدھ 24 جولائی 2019
عدالت نے سی ٹی ڈی کو آئندہ پیشی پر چالان پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔ فوٹو:فائل

عدالت نے سی ٹی ڈی کو آئندہ پیشی پر چالان پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔ فوٹو:فائل

گجرانوالہ: انسداد دہشت گردی عدالت نے حافظ سعید کے جوڈیشل ریمانڈ میں  مزید 14 روز کی توسیع کردی ہے۔

کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر آج سخت سکیورٹی میں گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج سعید علی عمران نے حافظ سعید کو مزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سی ٹی ڈی کو آئندہ پیشی پر چالان پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سی ٹی ڈی پنجاب نے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا جس کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے انہیں 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔