شانگلہ میں کار کے دریائے سندھ میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 16 ستمبر 2013
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی کرکے ایک شخص کی لاش نکال لی جبکہ 3 کی تلاش جاری ہے۔  فوٹو: فائل

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی کرکے ایک شخص کی لاش نکال لی جبکہ 3 کی تلاش جاری ہے۔ فوٹو: فائل

شانگلہ: بشام کے علاقے سے پٹن جانے والی کار دریائے سندھ میں گرگئی جس سے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کار میں سوار 4 افراد بشام سے پٹن جا رہے تھے کہ راستے میں تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہوکر دریائے سندھ میں جاگری جس کے نتیجے میں چاروں افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی کرکے ایک شخص کی لاش نکال لی جبکہ 3 لاشوں کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔